the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

2025 کا آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کون جیتے گا؟

ہندوستانی خواتین
آسٹریلیا خواتین
نیوزی لینڈ خواتین
ذرائع:

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کانگریس کے سینئر رہنما محمد اظہرالدین 31 اکتوبر کو تلنگانہ کابینہ میں وزیر کے طور پر حلف لینے والے ہیں۔ کرکٹ کے میدان سے سیاست کے ایوان تک ان کا یہ سفر ایک نئی سیاسی منزل کی علامت سمجھا جارہا ہے۔اظہرالدین کو گورنر کوٹہ کے تحت قانون ساز کونسل کا رکن نامزد کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی کابینہ میں شمولیت یقینی ہوگئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ ہفتے قبل انہوں نے جوبلی ہلز اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا، لیکن پارٹی کی حکمتِ عملی میں تبدیلی کے نتیجے میں اب انہیں وزارتی ذمہ داری دی جارہی ہے۔ذرائع



کے مطابق کانگریس حکومت نے اظہرالدین کے ساتھ پروفیسر کودنڈارام کا نام بھی گورنر کو سفارش کیا ہے تاکہ پارٹی میں توازن اور بااعتماد قیادت کو موقع دیا جاسکے۔ اظہرالدین کی کابینہ میں شمولیت کو اقلیتی طبقہ میں کانگریس کی مقبولیت بڑھانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ ان کا کرکٹ کی دنیا میں شاندار مقام اور ریاستی سیاست میں سرگرم کردار انہیں ایک نمایاں شخصیت بناتا ہے۔ حلف برداری کی تقریب 31 اکتوبر کو راج بھون حیدرآباد میں متوقع ہے، جس میں سینئر کانگریس قائدین اور معززین شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اظہرالدین کو نوجوانوں کے امور، کھیل یا اقلیتی بہبود سے متعلق محکمہ دیا جاسکتا ہے، تاہم سرکاری اعلان ابھی باقی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.