the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 30 دسمبر (یو این آئی) شہریت ترمیمی قانون (سي اےاے) کے سلسلے میں جاری تنازعہ کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے سرکاری نمو ایپ پر اس قانون کے لئے عوامی حمایت حاصل کرنے کے مقصد سے ایک مہم شروع کی ہے نمو ایپ پر ’انڈیا سپورٹس سي اےاے‘ ہیش ٹیگ سے ایک مہم شروع کی گئی ہے جس میں لوگوں سے اس قانون کی حمایت کرنے کی اپیل کی گئی ہے اس کے لئے مسٹر مودی کی ذاتی ویب سائٹ کے ٹوئٹر ہینڈل پر ٹوئٹ بھی کیا گیا ہے۔ اس میں انڈیا سپورٹس سي اےاے ہیش ٹیگ کے ساتھ اس کی حمایت کرنے کی اپیل اور وجہ بھی بتائی گئی ہے۔ ٹوئٹ میں لکھا ہے، ’’سي اےاے ہراساں پناہ گزینوں کو شہریت دینے کے بارے میں ہے اور یہ کسی کی شہریت لینے کے لئے نہیں ہے۔ نمو ایپ کے والنٹير ماڈيول کے وائس سیکشن میں اس ہیش ٹیگ کو معلومات، گرافکس، ویڈیو اور دیگر چیزوں کے لئے ملاحظہ کریں۔ اسے اشتراک کریں اور سي اےاے کے لئے اپنی



حمایت ظاہر کریں‘‘۔
یہ مہم ملک کے مختلف حصوں میں سي اےاے کو لے کر بڑھتے احتجاجی مظاہروں کے درمیان شروع کی گئی ہے۔ اس سے پہلے بھی حکومت نے سي اےاے کو لے کر مختلف فورمز پر پوزیشن واضح کی ہے اور اس سے متعلق سوال اور ان کے جواب بھی دیئے ہیں۔ خود وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے بھی بار بار کہا ہے کہ یہ قانون کسی کی شہریت لینے کے لئے نہیں بلکہ پریشان پناہ گزینوں کو شہریت دینے کے بارے میں ہے۔
اپوزیشن کا الزام ہے کہ حکومت کا اس قانون کے پیچھے چھپا ایجنڈہ ہے اور وہ اس کی آڑ میں قومی شہری رجسٹر کو ملک بھر میں نافذ کرنا چاہتی ہے۔ بہار اور مغربی بنگال سمیت پانچ چھ ریاستوں نے سي اےاے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے لاگو نہ کرنے کی بات کہی ہے۔
سي اےاے کے بارے میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے کچھ جگہوں پر پرتشدد شکل لینے کی وجہ سے ہونے والے واقعات میں اب تک 20 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.