: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 9 ستمبر (ذرائع) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو برکس سربراہی اجلاس کی صدارت کی۔ اپنے خطاب میں پی ایم مودی نے کہا ، 'برکس کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر اس سمٹ کی صدارت کرنا میرے اور ہندوستان کے لیے خوشی کی بات ہے۔ آج
کی اس میٹنگ کے لیے ہمارے پاس تفصیلی ایجنڈا ہے۔ پچھلے ڈیڑھ دہائیوں میں برکس نے کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ آج ہم دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے ایک بااثر آواز ہیں۔ یہ فورم ترقی پذیر ممالک کی ترجیحات پر توجہ دینے کے لیے بھی مفید رہا ہے۔