the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،یکم دسمبر(یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کو دہلی  دہرادون ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور دیگر پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کریں گے سرکاری ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ دہلی دہرادون اقتصادی راہداری کے مختلف منصوبوں پر 18 ہزار کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اس ایکسپریس وے کی تعمیر سے دونوں شہروں کے درمیان کی دوری قریب تین گھنٹے کم ہوجائے گی انہوں نے بتایا کہ اس میں ایشیا کی سب سے لمبی ایلی ویٹیڈ راہداری بنے گی ۔ دہرادون پہنچنے کےلیے محفوظ فاریسٹ ایریا ہے اور



وہاں ہاتھی اور شیروں کا تحفظ ہوتا ہے،اس لئے جنگلی جانوروں کو اس ایکسپریس وے کی وجہ سے کوئی دقت نہ ہو،اس لئے اس پر ایلیویٹیڈ سڑک بنائی جارہی ہے جو ایشیا کی سب سے لمبی ہوگی۔
نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی ) دہلی-دہرا دون کے درمیان یہ 210 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے تعمیر کر رہی ہے۔ دہلی-سہارنپور-دہرا دون اقتصادی راہداری کے تحت بھارت مالا پریوجنا کے تحت اس منصوبے کی تعمیر کو 2020 میں منظوری دی گئی تھی۔ یہ ایکسپریس وے دہلی کے اکشردھام کو اتراکھنڈ کے دہرادون سے جوڑے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.