the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 25 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ وہ جرمنی میں ہونے والے جی۔ 7 سربراہی اجلاس میں ماحولیات، توانائی، آب و ہوا، غذائی تحفظ، صحت، انسداد دہشت گردی، صنفی مساوات اور جمہوریت جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
26 سے 28 جون تک جرمنی اور متحدہ عرب امارات کے دورے پر جانے سے پہلے اپنے بیان میں مسٹر مودی نے کہاکہ
"میں، جرمن چانسلر اولاف شولز کی دعوت پر وہاں شالس الماؤ شہر جا رہا ہوں جہاں جی-7سربراہی اجلاس جرمن سربراہی میں منعقد ہو رہا ہے۔ گزشتہ ماہ ہندوستان-جرمنی بین الحکومتی مشاورت کی نتیجہ خیز میٹنگ کے بعد چانسلر مسٹر شولز سے دوبارہ ملاقات کرنا خوشی کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرمنی نے ارجنٹائن، انڈونیشیا،



سینیگال اور جنوبی افریقہ جیسی دیگر ممالک کو بھی جی-7 سربراہی اجلاس میں مدعو کیا ہے تاکہ انسانیت کو متاثر کرنے والے اہم عالمی مسائل پر بین الاقوامی تعاون کو مضبو سط کیا جا سکے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سربراہی اجلاس میں ماحولیات، توانائی، آب و ہوا، خوراک کی حفاظت، صحت، انسداد دہشت گردی جیسے اہم مسائل پر گفتگو ہوگی۔
مسٹر مودی نے کہاکہ 'میں سربراہی اجلاس کے موقع پر کچھ شریک جی-7 ممالک کے رہنماؤں اور دورہ کرنے والے ممالک کے ساتھ الگ الگ ملاقات کا بھی منتظر ہوں۔ جرمنی میں میں یورپ کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی کمیونٹی کے لوگوں سے ملاقات کا بھی منتظر ہوں جنہوں نے یورپی ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات اور مقامی معیشتوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔"

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.