: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 18 مئی (یو این آئی) کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمہوریت کی بات کرتے ہیں لیکن خود کبھی جمہوری اقدار کی پیروی نہیں کرتے ہیں۔ مسٹر کھڑگے نے کہا کہ مسٹر مودی توڑ پھوڑ کی سیاست میں یقین رکھتے ہیں۔ ملک بھر میں ایسی بہت سی مثالیں ہیں جہاں انہوں نے اپنی اسی پالیسی کو اختیار کیا اور خود جمہوری اقدار
کو کمزور کرنے کا کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا، نریندر مودی جمہوریت کی صرف بات کرتے ہیں، لیکن کبھی جمہوریت کے مطابق کام نہیں کرتے ہیں۔ مہاراشٹر کی حکومت اعتماد شکنی اور دھو کہ دہی کی بنیاد پر بنائی گئی ہے جس کی حمایت خود مسٹر مودی کر رہے ہیں۔ وہ جہاں بھی جاتے ہیں لوگوں کو اکسانے کا کام کرتے ہیں۔ میں نے آج تک اپنے سیاسی کریئر میں ایسا کسی دوسرے کو نہیں دیکھا۔