the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 18 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز کووڈ ویکسینیشن مہم میں گوا کی شاندار کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریاست برانڈ انڈیا کی مضبوط شناخت ہے اور حکومت اس کے کردار کو فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
کووڈ ویکسینیشن مہم کے حصے کے طور پر گوا کی پوری بالغ آبادی کو دی جانے والی کورونا ویکسین کی پہلی خوراک کی حصولیابی پر آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہیلتھ ورکرز ، ڈاکٹروں اور مستفید افراد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ، ’گوا میں ہر مستحق شخص ویکسین کی پہلی ڈوز مل چکی ہے۔ کورونا کے خلاف جنگ میں یہ ایک بڑی بات ہے۔ اس کے لیے



گوا کے تمام لوگوں کو بہت بہت مبارکباد‘۔
گوا کو ملک کا برانڈ ایمبیسڈر قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ، ’گوا لامحدود امکانات کی سرزمین ہے گوا نہ صرف ملک کی ایک ریاست ہے بلکہ برانڈ انڈیا کی ایک مضبوط شناخت ہے اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ گوا کے اس کردار کو فروغ دیں‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گوا میں جو اچھے کام ہو رہے ہیں اس میں تسلسل بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ ریاست میں سیاسی استحکام کی وجہ سے ممکن ہوا ہے کیونکہ گوا کو طویل عرصے کے بعد اچھی حکمرانی اور سیاسی استحکام ملا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گوا کے لوگ اس استحکام کو برقرار رکھیں گے‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.