the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ،3 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت تاجروں کو بااختیار بنانے کے لئے پرعزم ہے اور اس سمت میں مسلسل اقدامات کررہی ہے۔
مائیکرو ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹرپرائزز کی وزات کےخوردہ اور تھوک تجارت کو ایم ایس ایم ای کے تحت لان کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے مسٹر مودی نے ہفتہ کے روزٹویٹ کر کے کہا ’’ ہماری حکومت نے خوردہ اور تھوک تجارت کو ایم ایس ایم ای کے تحت لانے کا تاریخی فیصلہ لیا ہے ۔



اس سے کروڑوں تاجروں کو آسانی سے قرض مل جائے گا۔ ساتھ ہی انہیں کئی اسکیموں کا فائدہ بھی حاصل ہوگا جس سے وہ اپنے کاروبارکو بڑھا سکیں گے۔ ہم اپنے تاجروں کو بااختیار بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔
واضح رہےکہ مائیکرو ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹرپرائزز ( ایم ایس ایم ای) کے وزیر نتن گڈکری نے جمعہ کے روز ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے خوردہ اور تھوک کے کاروبار کوایم ایس ای ایم ای کے طور پر شامل کرنے کے لئے نظر ثانی شدہ رہنما خطوط کا اعلان کیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.