the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 28 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کری اپا گراؤنڈ میں نیشنل کیڈٹ کورپس ریلی سے خطاب کیا وزیر اعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، این سی سی دستوں کے مارچ پاسٹ کا جائزہ لیا اور این سی سی کیڈٹس کو آرمی ایکشن، سلیتھرنگ، مائیکرو لائٹ فلائنگ، پیرا سیلنگ کے ساتھ ساتھ ثقافتی پروگراموں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھی دیکھا۔ بہترین کیڈٹس نے وزیراعظم سے میڈل اور بیٹن (چھڑی) بھی وصول کی۔
مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے تقریبات میں جوش و خروش کی ایک مختلف سطح کو نوٹ کیا کیونکہ ملک آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے این سی سی سے اپنےتعلق کو فخر کے ساتھ یاد کیا اور ایک این سی سی کیڈٹ کے طور پر ان کی تربیت کو قوم کے تئیں اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی طاقت فراہم کرنے کا سہرا دیا۔
وزیر اعظم نے لالہ لاجپت رائے اور فیلڈ مارشل کری اپا کو قوم کی تعمیر میں ان کے تعاون کے لیے خراج عقیدت پیش کیا۔ ہندوستان کے دونوں بہادر سپوتوں کا آج یوم پیدائش ہے۔
اُس دور



میں جب ملک نئے عزائم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، وزیر اعظم نے ملک میں این سی سی کو مضبوط کرنے کے لیے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بات کی۔ اس کے لیے ملک میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں ملک کے سرحدی علاقوں میں 1 لاکھ نئے کیڈٹس بنائے گئے ہیں۔
وزیر اعظم نے لڑکیوں اور خواتین کے لیے دفاعی اداروں کے دروازے کھولنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے گرلز کیڈٹس کی بڑی تعداد کی موجودگی کو نوٹ کیا اور اسے قوم کے بدلتے ہوئے رویے کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے گرلز کیڈٹس سے کہا کہ ’ ملک کو آپ کے تعاون کی ضرورت ہے اور اس کے لیے کافی مواقع موجود ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک کی بیٹیاں فوجی اسکولوں میں داخلہ لے رہی ہیں اور خواتین کو فوج میں بڑی ذمہ داریاں مل رہی ہیں۔ ملک کی بیٹیاں فضائیہ میں لڑاکا طیارے اڑا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ،’ایسی صورتحال میں، ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ بیٹیوں کو این سی سی میں شامل کیا جائے‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.