the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی)انڈیا گیٹ گول چکر پر واقع تاریخی چھتری میں 23 جنوری کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش پر ان کی ہولوگرام مجسمے کی نقاب کشائی کی جائے گی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سے پہلے ٹوئٹ کرکے وہاں نیتا جی کا گرینائٹ مجسمہ بنانے کا اعلان کیا تھا  مودی نے اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ "ایسے موقع پر جب پوری قوم نیتا جی کی 125 ویں یوم پیدائش منا رہی ہے، تب مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ انڈیا گیٹ پر گرینائٹ سے بنا ان کا عظیم الشان مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ یہ ان کے تئیں ہندوستان کے شکر گزاری کی علامت



ہوگی۔‘‘
ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ یہ ہولوگرام مجسمہ اس وقت تک موجود رہے گا جب تک وہاں نیتا جی کا عظیم الشان مجسمہ نصب نہیں ہو جاتا۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے ایک اور ٹویٹ میں لکھاکہ "جب تک نیتا جی کا عظیم مجسمہ مکمل نہیں ہوتا، ان کا ایک ہولوگرام مجسمہ اسی جگہ رہے گا۔ میں اس ہولوگرام مجسمے کی نقاب کشائی 23 جنوری کو نیتا جی کی یوم پیدائش پر کروں گا۔ اس کے ساتھ انہوں نے چھتری کے نیچے گرینائٹ اور ہولوگرام کے مجسموں کی تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔
سرکاری اطلاع کے مطابق انڈیا گیٹ پر نصب کیا جانے والا مجسمہ 28 فٹ کا ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.