: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،19نومبر(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روزمتحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شاہی خاندان کے رکن سلطان بن زائد بن سلطان النیہیان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا مسٹر سلطان کا پیر کے روز انتقال ہوگا تھا مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا،’ میں شیخ سلطان بن زائد النیہیان کے انتقال پر یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زائد النیہیان کے
تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور دکھ کی اِس گھڑی میں النیہیان خاندان اور یواے ای کے عوام کے تئیں میری ہمددردی اور دعائیں ہیں‘ امارات ڈائیلاگ کمیٹی نے ایک بیان میں بتایا کہ شیخ سلطان بن زائد النیہیان کا پیر کے روز انتقال ہو گیا تھا صدارتی امور کی وزارت کی ہدایت پر یواے ای میں سہ روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے لہذا قومی پرچم آدھا جھکا رہے گا۔