the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، یکم مارچ ( یواین آئی ) ملک میں کورونا ٹیکہ کاری کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کووڈ19 سے بچاؤ کے لئے کورونا ویکسین کی خوراک لی مسٹر مودی آج صبح آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) پہنچے جہاں انہیں بھارت بائیوٹیک کی جانب سے تیار کردہ ویکسین کوویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی وزیر اعظم نے خود ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی اور کورونا مخالف مہم میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے لوگوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا ’’ آج ایمس جاکر ویکسین کا پہلا ڈوز لیا ۔ کوورناکے خلاف عالمی لڑا ئی کو مضبوط کرنے کے لئے ہمارے ڈاکٹروں اور سائنس دانوں نے جس رفتار سے کام کیا ہے وہ غیر معمولی ہے۔ میں تمام مستحق لوگوں سے کی اپیل کرتا ہوں کہ وہ ویکسین لگوائیں ۔ ہمیں مل کر ملک کو



کورونا سے مبرا بنانا ہے ‘‘۔
وزیر اعظم کو سیسٹر پی نویدیتہ اور سیسٹر روسما انیل نے ویکسین لگائی ۔ وہ اس موقع پر آسامی گمچھا پہنے ہوئے تھے ۔ یہ گمچھا آسام کی خواتین کے آشیر باد کی علامت ہے۔ انہوں نے اس پہلے بھی کئی موقعوں پر یہ گمچھا پہنا ہے۔ وزیر اعظم صبح ہی ایمس پہنچ گئے تھے جس سےان کے لئے کوئی خاص انتظامات نہیں کیے گئے تھے اور اس بات کو مدِ نظر رکھا گیا تھا کہ اس دوران عام لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ واضح رہے کہ آج سے کورونا کی روک تھام کے لئے ملک میں ٹیکہ کاری کا دوسرا مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔ اس مرحلے میں 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور مختلف امراض میں مبتلا 45 سال سے کم عمر کے لوگوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے ۔ پہلے مرحلے میں طبی اہلکاروں اور فرنٹ لائن ورکروں کو ٹیکے لگائے گئے تھے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.