the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 7اکتوبر (یو این آئی) کانگریس نے کہاکہ آج پورے ملک میں نوراتری کا تہوار شروع ہوگیا ہے لیکن وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کرکے اہل وطن کو عجیب طرح کا تحفہ دیا ہے کانگریس کی ترجمان الکا لامبا نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت مہنگائی میں اضافہ کرنے کا کام مسلسل کررہی۔ ہے او رنوراتر ی پر اس نے رسوئی گیس کی قیمت میں پندرہ روپے فی سلنڈر کا اضافہ کرکے ملک کے غریبوں کے ساتھ غیرحساسیت کا مظاہرہ کیا ہےان کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی قیمت انٹرنیشنل مارکٹ میں کمی ہوئی ہے لیکن ہمارے یہاں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ حیرت کی بات ہے کہ ملک میں سلنڈر گیس کی قیمت کئی ریاستوں میں ایک ہزار روپے



سے زیادہ پڑ رہی ہے جبکہ ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت انٹرنیشنل مارکٹ میں 664روپے 27پیسے ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2013 میں عالمی بازار میں سلنڈر کی 885روپے تھی لیکن تب ملک میں اس قدر ایل پی جی سلنڈر مہنگا نہیں ہوا تھا۔ جب زیادہ قیمت تھی تو ملک میں ایل پی جی کا سلنڈر اتنا زیادہ مہنگا نہیں تھا لیکن آج کئی ریاستوں میں یہ ایک ہزار روپے سے زیادہ پہنچ چکا ہے۔
کانگریس کی لیڈر نے کہاکہ ایل پی جی سبسڈی بھی لوگوں کو نہیں دی جارہی ہے۔ وزیراعظم نے لوگوں نے جن دھن اکاونٹ کھلوائے اور تشہیر کی کہ سبسڈی سیدھے اکاونٹ میں جائے گی لیکن حکومت کے پاس سبسڈی کاپیسہ ہی نہیں ہے اور لوگوں کے اکاونٹ میں سبسڈ ی کا پیسہ نہیں جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو بتانا چاہئے کہ ایل پی جی سلنڈر پر ملنے والی سبسڈی کہاں جارہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.