the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 04 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) یعنی سائنسی و صنعتی تحقیق کی کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کی وبا اس صدی کا سب سے بڑا چیلنج بن کر ابھرا ہے، لیکن ماضی میں جب بھی کوئی بڑا انسانی بحران آیا ہے، سائنس نے ایک بہتر مستقبل کے لئے راستہ تیار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سائنس کی اصل فطرت بحران کے وقت حل اور امکانات کی تلاش کرکے نئی طاقت پیدا کرنا ہے۔
انسانیت کو اس وبا سے بچانے کے لئے ایک سال کے اندر جس پیمانے پر اور رفتار سے ٹیکے



بنائے گئے، اس کے لئے وزیر اعظم نے سائنس دانوں کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار اتنا بڑا حادثہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ صدی میں دوسرے ممالک میں ایجادات کی گئی تھیں اور ہندوستان کو ان کے لئے کئی برسوں تک انتظار کرنا پڑا تھا، لیکن آج ہمارے ملک کے سائنس داں دوسرے ملکوں کے ساتھ یکساں رفتار سے اور برابر کا کام کررہے ہیں۔ انھوں نے کورونا کے خلاف لڑائی میں ہندوستان کو کووڈ-19 کے ٹیکے، جانچ کٹس، ضروری آلات اور نئی مؤثر دواؤں کے معاملے میں خودکفیل بنانے کے لئے سائنس دانوں کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کو ترقی یافتہ ممالک کے برابر لانا صنعت اور بازار کے لئے بہتر رہے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.