: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/21نومبر(ایجنسی) کانگریس نے آج کہا کہ انتخابی دوروں میں عوام کے کروڑوں روپے برباد کر رہے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی کابینہ 'انتخابی مشین' بن گئی ہے اور ان کے پاس ملک کے توجہ طلب مسائل پر بحث کرنے کے لئے پارلیمنٹ کا سرما ئی اجلاس طلب کرنے کا وقت نہیں ہے۔
راجیہ
سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر غلام نبی آزاد، ڈپٹی لیڈر آنند شرما، لوک سبھا میں پارٹی کے لیڈر ملکا ارجن كھڑگے اور دیپیندر ہڈا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت انتخابات کرانے کی مشین بن گئی ہے۔
پنچایتوں سے لے کر صدارتی انتخابات سمیت ہونے والے ہر الیکشن میں مسٹر مودی مسلسل تشہیری مہم میں لگے ہوئے ہیں۔