the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
غازی آباد،8 مارچ(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے تربیتی کیمپ پر ہندوستانی فضائیہ کے ایئر اسٹرائک میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا ثبوت مانگنے پر اپوزیشن جماعتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے آج کہا کہ وہ پاکستان کو خوش کرنے والے بیان دینے کا کھیل بند کر ے کیونکہ پاکستان نے خود ہی تسلیم کر لیا ہے کہ ایئر اسٹرائک ہوئی ہے۔ 
مسٹر مودی نے جمعہ کو یہاں فضائیہ کے ہنڈن ہوائی اڈے پر اڑان یوجنا کے تحت شہری ہوابازی خدمات ٹرمنل کا افتتاح کرنے کے موقع پر کانگریس کی قیادت والی متحدہ ترقی پسند (یو پی اے) پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی دہشت گردانہ حملے کے بعد اس نے پاکستان کے خلاف کوئی



کاروائی نہیں کی۔ حکومت سوتی رہی اور ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی رہی۔ آیودھیا، حیدرآباد اور گجرات میں بم دھماکوں کے معاملے میں بھی اس وقت کی کانگریس حکومت نے یہی رویہ رہا۔ 


انہوں نے کہا،" جب دہشت گردوں نے پلوامہ میں 40 جوانوں کو مار دیا تو کیا مودی کو چپ رہنا چاہیے تھا،سونا چاہیے تھا، دیکھ لیں گے، کرلیں گے۔ مجھے یہ منظور نہیں ہے۔ کیا مجھے اس لیے منتخب کیا گیا تھا"۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد ہر باشندہ پاکستان کو ثبوت دینا چاہتا تھا۔ انہوں نے وہاں موجود عوام سے پوچھا کہ اگر مستقبل میں بھی لڑائی ہو یا دہشت گردانہ حملہ ہو تو کیا انھیں آپ کا ساتھ (آشیرواد) ملے گا۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.