the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نوجوانوں کے مسائل پر توجہ نہ دینے کا الزام عائد کرتے  وئے جمعرات کو کہا ہے کہ مسٹر مودی بے روزگاری کی مار سے بے حال نوجوانوں کے مستقبل کو نظرانداز کرکے محض اپنے چند ’دوستوں‘ کی سنتے ہیں مسٹر گاندھی نے پارٹی کی ’اسپیک اپ‘ مہم کے تحت یہاں جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ بے روزگاری سے متاثر ملک کا نوجوان آج مسٹر مودی سے اپنے حق کا روزگار اور روشن مستقبل کا مطالبہ کر رہا ہے لیکن وزیر اعظم خاموش ہیں اور نوجوانوں کے مسائل کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
ملک کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا،’ ملک کی حالت آپ سے بہتر کون جانتا ہے۔ آپ ہندوستان کا مستقبل ہو اور آپ کو مستقبل آج نظر آ



رہا ہے۔ کورونا آنے سے قبل میں نے کہا تھا کہ طوفان آنے والا ہے۔ فروری میں کہا تھا، تیاری کیجیے۔ حکومت نے میرا مذاق اڑایا۔ جب طوفان آیا‘ میں نے پھر مشورہ دیا کہ نوجوانوں کے مستقبل کے لیے تین کام کرنے ہوں گے‘۔
انہوں نے حکومت کو تین مشورے دیتے ہوئے کہا کہ ہرغریب شخص کے بینک کھاتے میں ’نیائے یوجنا‘ کی طرح براہ راست پیسے جمع کروایا جانا چاہیے۔ دوسری چھوٹی اور درمیانی درجے کے اداروں کی مدد کی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہی ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور نوجوانوں کا مستقبل ہے لہٰذا ان اداروں کی دفاع کے لیے ان کی پوری مدد کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اسٹریٹجک اہمیت کی صنعتوں کو ڈوبنے سے بچانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اداروں کی مالی حالت میں بہتری لانے کے لیے انھیں تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.