the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 26 دسمبر (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نےنظربندی کیمپوں کے سلسلے میں غلط معلومات دینے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی پر زبردست حملہ کیا اور کہا کہ حکومت خود پارلیمنٹ میں ایسے سنٹر ہونے کی بات تسلیم کرتی ہے مسٹر گاندھی نے جمعرات کے روز ٹویٹر پر مسٹر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا "آر ایس ایس کا وزیر اعظم بھارت ماتا سے جھوٹ بولتا ہے۔ ' اس کے ساتھ هےہیس ٹیگ بھی ہے جس میں تین بار جھوٹ، جھوٹ، جھوٹ لکھا ہے۔ کانگریس مسلسل الزام لگا رہی ہے کہ حکومت نظربندی کیمپوں کے بارے میں جھوٹ بول رہی ہے۔ مسٹر گاندھی نے اس سلسلے میں مسٹر مودی پر یہ حملہ رام لیلا میدان میں ان کی تقریر پر کیا ہے جس میں وزیر اعظم نے نظربندی کیمپ نہ ہونے کی بات کہی ہے۔
کانگریس لیڈر نے اس ٹویٹ کے ساتھ ساتھ ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں ریاستی قومی شاہراہ 46



کی تصویر اور سنگ میل ہے۔ میل کے پتھر میں ناٹيا کو تین کلومیٹر دور بتایا گیا ہے۔ ناٹيا آسام میں ہے اور وہاں نظربندی کیمپ کی تعمیر چل رہی ہے۔
پارٹی نے بھی نظربندی کیمپوں کے سلسلے میں مسٹر مودی پر حملہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا "وزیر اعظم سے امت شاہ تک سبھی کے جھوٹ بے نقاب ہو چکے ہیں۔نظربندی کیمپوں کی حقیقت پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ہے، جو خود وزارت داخلہ نے پیش کی ہے۔ اپنے ہی سچ کو کب تک جھوٹ کے لباس میں رکھے گی یہ بی جے پی حکومت۔ "
پارٹی نے کہا ہے کہ نظربندی کیمپوں کے سلسلے میں وزارت داخلہ نے پارلیمنٹ میں معلومات دیتے ہوئے بتایا ہے کہ آسام میں چھ نظربندی کیمپ ہیں جن میں 1133 افراد کو حراست میں رکھا گیا ہے۔ ان کیمپوں میں ایک سال سے زیادہ عرصے سے رہنے والے قیدیوں کی تعداد 769 ہے جبکہ تین سال سے زیادہ وقت ان کیمپوں میں گزارنے والے قیدیوں کی تعداد 335 ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.