the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 16 اکتوبر (یو این آئي) وزیر اعظم نریندر مودی نے فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن (ایف اے او) کی 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر آج یہاں 75 روپے کا ایک یادگاری سکہ جاری کیا۔
مسٹر مودی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ “آج اس اہم تنظیم کے 75 سال مکمل ہوچکے ہیں۔ گزشتہ برسوں کے دوران ایف اے او نے ہندوستان سمیت پوری دنیا میں زراعتی پیداوار میں اضافے، بھوک کے خاتمے اور تغذیہ بڑھانے میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔ آج جو 75 روپے کا خصوصی سکہ جاری کیا گیا ہے وہ ہندوستان کے 130 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی جانب سے آپ کے خدمت کے جذبات کے لئے ایک اعزاز ہے۔ ایف اے او کی وابستگی والے ورلڈ فوڈ پروگرام کو اس سال کا نوبل امن انعام حاصل ہونا بھی ایک بڑی کامیابی ہے"۔
انہوں نے کہا کہ نقص تغذیہ سے نمٹنے کے لئے ایک اور اہم کام کیا جارہا ہے۔ اب ملک



میں ایسی فصلوں کو فروغ دیا جارہا ہے جن میں پروٹین، آئرن، زنک وغیرہ جیسے غذائیت سے بھرپور مادے زیادہ ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "میں آج ایف اے او کا خاص طورپر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے 2023 کو موٹے اناج کا بین الاقوامی سال قرار دینے کی ہندوستان کی تجویز کی مکمل تائید کی ہے"۔
انہوں نے کسانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے دور میں جب پوری دنیا میں جد وجہد چل رہی ہے، ملک کے کسانوں نے فصلوں کی پیداوار میں گزشتہ برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ملک کی 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 'ون نیشن ون راشن کارڈ' نظام نافذ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر اور بہبودی خواتین و اطفال کی وزیر اسمرتی ایرانی، ایف اے او کے نمائندے اور متعدد اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.