نئی دہلی، 6 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پسندیدہ صنعت کار اڈانی کی امریکہ میں تفتیش ہو رہی ہے ، اس لیے مسٹر مودی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دینے سے قاصر ہیں انہوں نے کہا کہ مسٹر ٹرمپ کی بار بار دھمکیوں پر مسٹر مودی کی خاموشی بھی امریکہ ، اڈانی
اور روس کے درمیان مالی تعلقات کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مسٹر مودی امریکی صدر ٹرمپ کا مقابلہ نہیں کر پارہے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ”ہندوستان، براہ کرم سمجھئے۔ صدر ٹرمپ کی بار بار دھمکیوں کے باوجود وزیر اعظم مودی ان کے سامنے کھڑے نہیں ہو پارہے ہیں، اس کی وجہ اڈانی کے خلاف جاری امریکی تحقیقات ہے۔