: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،11مئی(یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے قومی یوم تکنیک (نیشنل ٹیکنولوجی ڈے)کے موقع پر1998 کے پوکھرن نیوکلیائی تجربے کو یاد کرتے ہوئے ملک کے سائنس دانوں کو اس غیر معمولی کامیابی کےلئے سلام کیاہے۔
مسٹر مودی نے پیر کو قومی یوم تکنیک کے موقع پر کئی ٹویٹ کرکے لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کےلئے سائنس دانوں کے تئیں
شکریہ کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے ٹویٹ کیا،’’قومی یوم تکنیک کے موقع پر ہماری قوم ان سبھی لوگوں کو سلام کرتی ہے جو دوسروں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کےلئے ٹیکنولوجی کا استعمال کررہے ہیں۔ہم آج ہی کےدن سال 1998 میں ہمارے سائنس دانوں کے ذریعہ حاصل کی گئی غیر معمولی کامیابی کو یاد کرتے ہیں۔یہ ہندوستان کی تاریخ میں ایک تاریخی لمحہ تھا۔