: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 02 مارچ (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک نے ترقی کی جو رفتار متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت کے دوران حاصل کی تھی، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت اس رفتار میں رکاوٹ بنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کی قیادت والی حکومت نے غریبوں کو مضبوطی فراہم کر کے ملک کو ترقی کی راہ
دکھائی لیکن مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت صرف اپنے دوستوں کے مفادات کی خدمت کر رہی ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا، " یو پی اے حکومت میں تیزی سے آگے بڑھتی ہندوستان کی معیشت کے لئے نریندر مودی اسپیڈ بریکر ابن گئے ہیں۔ کانگریس نے غریبوں کو با اختیار بنا کر ترقی کی رفتار تیز کی، جب کہ مسٹر مودی چند دوستوں کے فائدے کے لیے ملک کو کھو کھلا کر رہے ہیں۔