نئی دہلی ، 09 جون (یو این آئی) کانگریس صدر ملکار جن کھڑگے نے مودی حکومت کے 11 سالہ اقتدار کو ناکام ، آئینی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے والا، حقیقت کے بجائے صرف جھوٹے وعدوں پر مبنی اور سماجی تانے بانے کو زک پہنچانے والا قرار دیتے ہوئے پیر کو کہا کہ اس دوران ریاستیں نظر انداز ہوئیں اور وفاقی ڈھانچے کو کمزور کیا گیا۔
کھڑگے نے کہا کہ
گزشتہ 11 برسوں میں مودی حکومت نے جمہوریت ، معیشت اور سماجی تانے بانے کو گہر از ک پہنچایا ہے۔ بی جے پی۔ آر ایس ایس نے ہر آئینی ادارے کو کمزور کر کے ان کی خود مختاری پر شدید حملہ کیا ہے۔ چاہے وہ ووٹ چوری کر کے پیچھے سے حکومتیں گرائی جائیں یا ایک پارٹی کی آمریت کو زبردستی نافذ کیا جائے۔ اس دوران، ریاستی حقوق کی ان دیکھی ہوئی اور وفاقی ڈھانچے کو کمزور کیا گیا۔