the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی)کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت ہمیشہ سچ چھپانے کی کوشش کرتی ہے اور اس مرتبہ معاشی اعدادوشمار سے جڑے ثبوت چھپانے کے ساتھ ہی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہندوستان دورے کے دوران راستے میں پڑنے والی غریبوں کی جھونپڑی چھپانے کے لئے دیوار بنا رہی ہے کانگریس ترجمان گورو بلبھ نےمنگل کو یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ حکومت سچائی کو کبھی قبول نہیں کرتی ہے اور وہ سب کچھ چھپانا چاہتی ہے۔حکومت برابر غلط اعدادوشمار دے کر سچائی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتی ہے لیکن سچائی زمین پر ہوتی



ہے جسے پوشیدہ نہیں رکھا جاسکتا۔ ایسا لگتا ہے کہ حکومت میں بیٹھے لوگوں کےلئے آنکھ مچولی پسندیدہ کھیل بن گیا ہے۔ یہ کھیل ان دنوں سرخیوں میں ہے کیونکہ ملک میں 40 برس میں سب سے کم کھپت دیکھنے کو مل رہی ہے۔
انہوںنے کہاکہ ملک میں بے روزگاری کے اعدادوشمار چھپایا گیا، لوگوں کی آمدنی میں 9 برسوں میں سب سے کم اضافہ ہوا ہے اور یہ اعدادوشماور بھی پوشیدہ رکھا جارہا ہے۔ ملک کے شہریوں کی 40 برسوں میں پہلی مرتبہ کھپت میں کمی آئی ہے اور اگر کھپت میں کمی ہے تو اس کا براہ راست مطلب ہے کہ ملک میں غربت میں اضافہ ہوا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.