: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے ملک کی معیشت کو بر باد کر دیا ہے اور عوام کو پریشان کیا جا رہا ہے پارٹی کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے منگل کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ گزشتہ 11 سالوں میں مودی حکومت نے ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے نوٹ بندی سے شروع ہو کر ہر سال ملک کے
عوام پر نئے نئے تجربات کیے جارہے ہیں۔ عوام کو آئے روز نت نئے طریقوں سے تنگ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیونگ اکاؤنٹس پر شرح سود 25 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کا براہ راست اثر بزرگوں اور عام شہریوں کی جیبوں پر پڑ رہا ہے۔ بینک پہلے ہی عام لوگوں کے لیے اپنے دروازے بند کر چکے ہیں۔ اس کے بعد وہ صرف بہت امیر سرمایہ دار دوستوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔