the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،9 اکتوبر (یواین آئی) ہندوستان اور چین کے رہنما جمعہ کو تمل ناڈو کے مندروں کے قدیم شہر ماملاپورم میں جب ملیں گے تو ان کے درمیان جموں کشمیر اور دفعہ 370 کے مسئلہ سے باہر جا کر سرحد پر امن و استحکام برقرار رکھنے کے علاوہ تجارت میں عدم توازن دور کرنے اور عوام کے درمیان رابطہ اور تبادلہ بڑھانے کے بارے میں بات چیت ہونے کا امکان ہےچین کے صدر شی جن پنگ کے 11 اور 12 اکتوبر کے ہندوستان دورہ سے قبل سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مسٹر جن پنگ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان دوسری غیر رسمی سربراہی بات چیت جموں کشمیر کے مسئلے سے باہر جاکر ہوگی اور ہندوستان اور چین کے



تعلقات کو آگے لے جانے کے بارے میں ہو گی۔ چینی فریق نے بھی اسی موقف کا اظہار کیا ہے۔
جموں کشمیر سے دفعہ 370 کے بارے میں چین کے رخ کو لے کر ایک سوال پر ذرائع نے کہا کہ چین کو ہندوستان کا موقف واضح طور سے سمجھایا جا چکا ہے۔ یہ ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے اور کسی آئینی آرٹیکل کے بارے میں فیصلہ کرنا اس کا حق ہے اور کسی تیسرے ملک کو اس موضوع کو اٹھانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ لہذا ایسا لگتا نہیں ہے کہ چینی صدر اس پر بحث كریں گے لیکن اگر وہ اس بارے میں کچھ ’سمجھنا‘ چاہیں گے تو ہم انہیں بتائیں گے۔ لداخ کو مرکزکا علاقہ قرار دینے کا سوال ہے تو یہ وہاں کے لوگوں کو پرانا مطالبہ تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.