the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ آئندہ ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان اپنے میڈل کی تعداد میں بہتری لائے گا؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 19 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندرمودی نے اعظیم کھلاڑی ملکھا سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر مودی نے ملکھا سنگھ کو ایک مضبوط کھلاڑی قراردیا اور کہا کہ وہ انگنت ہندوستانیوں کے دلوں میں بسے ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم نے ہفتے کے روز سلسلہ وار ٹویٹ میں کہا ، مسٹر ملکھا سنگھ کی موت سے ہم نے ایک عظیم کھلاڑی کھو دیا ہے ۔ انگنت ہندوستانیوں کے دلوں میں ان کے لئے خاص مقام ہے ۔ ان کی شخصیت سے لاکھوں ہندوستانیوں کو تحریک ملتی ہے ‘‘۔ ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا ’’ میں نے کچھ دن پہلے ہی مسٹرملکھا سنگھ جی سے بات کی تھی۔ میں یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ ہماری آخری بات چیت ہوگی۔ ان کی زندگی سے کئی ابھرتے ایتھلیٹوں کو طاقت ملے گی ۔ ان کے اہل خانہ اور دنیا بھر کے مداحوں سے میری تعزیت‘‘ ۔

صدر جمہوریہ رامناتھ کووند، نائب صدر ونکیا نائیڈو نے ’فلائنگ سکھ‘ ملکھا سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
ملکھا سنگھ کو کورونا کی پیچیدگی کی وجہ سے چندی گڑھ میں واقع پی جی آئی ایم ای آر میں جمعہ کی رات انتقال ہوگیا۔

مسٹر کووند نے سنیچر کو ٹوئٹ کرکے کہاکہ کھیل کی دنیا کے عظیم شخصیت ملکھا سنگھ کے انتقال سے میرا دل دکھ سے بھر گیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2021 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.