: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
یمنا نگر، 21 مئی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے منگل کو الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی صرف بڑی بڑی باتیں کرنا جانتے ہیں اور پہاڑ کھود کر چوہا نکال کر لاتے ہیں۔
یہاں امبالہ اور کرو کشیتر پارلیمانی حلقوں کے انڈ یا اتحاد گروپ کے امید واروں بالترتیب ورون ملانا اور سشیل گپتا کے حق میں جگادھری
اناج منڈی میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کھڑگے نے کہا کہ مسٹر مودی پہاڑ کھود کر چوہا نکالتے ہیں اور بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں جب کہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کر کے بنگلہ دیش بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر مودی جھوٹوں کے سردار ہیں اور انہوں نے سب ک ساتھ لے کر سب کا ستیا ناش کیا ہے۔