: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/10اپریل(ایجنسی) کانگریس جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے کہا ہے کہ اگر حکمت عملی صحیح ہو تو وزیر اعظم نریندر مودی کو نہ صرف وارانسی میں بلکہ ملک کے کسی بھی حصے میں شکست دی جا سکتی ہے۔ دگ وجے سنگھ نے ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل کو دیئے انٹرویو میں کہا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی کی پوری کوشش ہو گی کہ وہ 2019 کے عام انتخابات میں مودی کو شکست دیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل راہل گاندھی نے کہا تھا کہ متحد اپوزیشن کے آگے 2019 جیتنا تو دور، وزیر اعظم خود اپنی وارانسی سیٹ
بھی گنوا دیں گے۔
انہوں نے متحد اپوزیشن کی طرف سے نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں شکست دینے کے خیال کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پھول پور اور گورکھپور کے ضمنی انتخابات اپوزیشن پارٹیوں کو متحد ہو کر بی جے پی کو شکست دینے کی مثال ہیں۔ کانگریسی لیڈر نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت میں فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ مودی حکومت کے گزشتہ چار سال میں انتظامیہ کی حالت خستہ اور معیشت تباہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ تشدد سنگین تشویش کا باعث ہے۔