: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 28 جون (یو این آئی) وزیراعظم نریندرمودی نے ملک میں ٹیکہ کاری کی رفتار بڑھانے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئےملک کے تمام باشندوں کو مفت ویکسن کے سرکار کے عزم کا اعادہ کیا ۔ مسٹرمودی نے پیر کے روز ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ’’ ہندوستان کی ٹیکہ کاری مہم رفتار پکڑ رہی ہے ۔ اس کوشش کو آگے بڑھانے والوں کو مبارکباد ۔ ہمارا عزم سب کے لئے ویکسن اور سب کو
مفت ویکسین ہے‘‘۔
وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کا ویکسینیشن سے متعلق ایک گرافکس بھی شیئر کیا ہے ۔ اس میں ملک میں ٹیکہ کاری کی تعداد اوربیرون ملک میں ٹیکہ کاری کی تعداد کے تقابلی اعداد و شمار دیئے گئے ہیں۔ ان اعدادوشمار کے مطابق ہندوستان ٹیکہ کاری کے معاملے میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں سب سے آگے پہنچ گیا ہے ۔