: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 14 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں ملک کے تمام وزرائے اعظم کی زندگیوں اور ان کی خدمات پر مبنی ’پردھان منتری سنگراہالیہ‘ (وزیراعظم عجائب خانہ/پی ایم میوزیم) کا افتتاح کیا اور اس کا پہلا ٹکٹ خرید کر میوزیم میں داخل ہوئے مسٹر مودی صبح تقریباً 11 بجے تین مورتی بھون میں واقع نہرو میموریل اور میوزیم پہنچے جہاں مرکزی وزیر ثقافت جی کشن ریڈی نے ان کا استقبال کیا وزیراعظم نے میوزیم کے ٹکٹ کی ادائیگی خود کی اور ٹکٹ خریدنے
کے بعد میوزیم میں گئے۔ وزیر اعظم کے دفتر کی طرف(پی ایم او) کی جانب سے ایک ویڈیو میں مسٹر مودی ٹکٹ خریدتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ آن لائن موڈ کے ذریعے میوزیم ٹکٹ کی خریداری 100 روپے اور آف لائن موڈ میں 110 روپے ہے۔ بعد ازاں انہوں نے میوزیم کا دورہ کیا اور اس کے بعد نام کے تختے کی نقاب کشائی کرکے میوزیم کا افتتاح کیا۔ یہ افتتاح آئین کے معمار بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سابق مرکزی وزیر مملکت ایم جے اکبر بھی موجود تھے۔