: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 12 جون (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے ان پر ہر وعدہ توڑنے کا الزام لگایا اور کہا کہ گزشتہ 11 سالوں میں انہوں نے ملک کے لوگوں سے بہت سے وعدے کیے لیکن ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا کانگریس لیڈر نے آج کہا کہ مسٹر مودی عوام کو لبھانے کے لئے
بہت سے وعدے کرتے ہیں لیکن ایک بھی وعدہ پورا نہیں کرتے۔ وہ وعدہ خلافی کرتے ہیں اس لیے ان کا ہر وعدہ جملہ ہوتا ہے۔ ملک کے نوجوانوں کو قوم کی تعمیر میں حصہ دار بنانے کے بجائے ان کے خواب چکنا چور کر کے انہیں بے روز گار کر دیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نے 11 سالوں میں ہر وعدہ توڑ ہے ، دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ جملہ بن گیا ہے۔