the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ،9 جنوری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی تہذیب اور ثقافت کی بیرون ملک اپنی منفرد شناخت بنانے کے لئے بیرون ممالک میں رہ رہے ہندوستانیو کی تعریف کرتے ہوئے ان سے ’میڈ ان انڈیا‘ مصنوعات کا استعمال کرنے کی آج اپیل کی تاکہ ’برانڈ انڈیا‘ کی شناخت کو مزید تقویت مل سکے ۔
’پرواسی بھارتیہ دوس‘ پر منعقدہ ایک ورچوئل پروگرام میں مسٹر مودی نے کہا ’’ آج جب ہندوستان خود انحصار بننے کے لئے آگے بڑھ رہا ہے ، تو یہاں بھی برانڈ انڈیا کی پہچان کو مضبوط بنانے میں آپ کا کردار اہم ہے۔ جب آپ میڈ اِن انڈیا مصنوعات کا زیادہ سے زیادہ



استعمال کریں گے ، تب آپ کے آس پاس رہنے والوں میں بھی ان پر اعتماد بڑھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ میڈ ان انڈیا مصنوعات چائے سے لے کر کپڑوں اورادویات تک کچھ بھی ہوسکتی ہیں ۔ اس سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔
وزیر اعظم نے ملک میں سرمایہ کاری کرنے ، بیرون ملک کمائی گئی رقم ملک میں بھیج کر ملک کی ترقی میں تعاون دینے اور کووڈ 19 وبا کے دوران پی ایم کیئرس فنڈ میں عطیہ دینے کے کئے غیرمقیم ہندوستانیوں کی تعریف کی اور کہا کہ آج کھانا ہو یا فیشن ، خاندانی یا کاروباری اقدار ہوں ، بیرون ملک میں مقیم ہندوستانیوں نے پوری دنیا میں ہندوستانیت کی تشہیرکی ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.