: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رنگوں کے تہوار ہولی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رنگوں کا یہ تہوار آپ سبھی کی زندگیوں میں خوشیاں لے کر آئے مسٹر مودی نے آج ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’’آپ سبھی کو ہولی کی دلی مبارکباد۔ آپسی محبت، پیار اور بھائی چارے کی علامت رنگوں کا یہ تہوار آپ
سبھی کی زندگی میں خوشیوں کا ہر رنگ لے کر آئے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو ہم وطنوں کو رنگوں کے تہوار ہولی کی مبارکباد دی مسٹر شاہ نے آج ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’’رنگ، امنگ اور خوشیوں کا یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشی، امن، خوش قسمتی اور نئی توانائی لائے‘‘ مسٹر شاہ نے ٹویٹ پر عبیر گلال کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔