ذرائع:
جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پولیس نے کانگریس کے ارکانِ اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آلیر کے رکن اسمبلی بیرلا ایلیا، ویرا کے رکن اسمبلی مالوتھ رام داس، اور ڈورنکل کے رکن اسمبلی رام چندر
نائیک کے خلاف مدھورا نگر پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ تینوں ارکان اسمبلی، ایم ایل سی شنکر کے ساتھ پولنگ بوتھ کا دورہ کر رہے تھے، جس پر الیکشن کمیشن نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ وہ ووٹروں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ کمیشن نے فوری طور پر ان کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے ہیں۔