the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ،26 اپریل (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہیڈے سوگا سے ٹیلیفون پر بات کی۔
وزیراعظم کے دفتر نے پیر کو ایک بیان جاری کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے ممالک میں کووڈکی وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس کے تناظر میں مختلف علاقائی اور عالمی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ہندوستان اور جاپان کے درمیان قریبی تعاون کی اہمیت کا ذکر کیا۔ دونوں ممالک کے مابین ضروری



سازوسامان کی ایک مکمل سپلائی چین ، ٹکنالوجی اور مینوفیکچرنگ کے تبادلہ اور مہارت کی ترقی کے بارے میں بھی بات ہوئی۔
اس تناظر میں دونوں رہنماؤں نے خصوصی مہارت لیبر معاہدے پر جلد عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ممبئی - احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ کو دونوں ممالک کے مابین تعاون کی ایک بہترین مثال قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے کووڈ کی وبا کے دوران اپنے شہریوں کو ایک دوسرے کے ممالک میں فراہم کی جانے والی سہولیات کو سراہا اور اسے مزید جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.