تلنگانہ 25 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے جگتیال میں کانگریس پارٹی کو ایک بڑا جھٹکا دیتے ہوئے ایم ایل سی ٹی جیون ریڈی نے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ 40 سال کی خدمات کے باوجود ان کا احترام نہیں کیا گیا اور پارٹی میں دیگر جماعتوں کے ایم ایل ایز کو شامل کرنے پر
ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وہ 20 مہینوں سے توہین برداشت کررہے تھے اور چیف منسٹر ریونت ریڈی نے قریبی ساتھی کے قتل کے بعد بھی ان سے ملاقات نہیں کی جس کے بعد انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اندرا گاندھی کے نظریات کے مطابق عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔