حیدرآباد، 13 مئی (ذرائع) تلنگانہ ریاست کے دارلحکومت حیدرآباد میں جاری مس ورلڈ 2025 ایونٹس کے ایک حصے کے طور پر، 13 مئی بروز منگل 109 بین الاقوامی کنٹیٹنٹ نے اولڈ سٹی میں ایک خصوصی ہیریٹیج واک کے دوران شہر کی متحرک ثقافت اور شاہی ورثے کامشاہدہ کیا۔
مس ورلڈ میں حصہ لینے والے کنٹیسٹنٹ نے چارمینار پر چار خصوصی بسوں سے پہنچے اور حیدرآبادی عربی مرفہ کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا، جو ایک روایتی اور پرجوش انداز ہے
۔
چارمینار پر ایک فوٹو شوٹ کا انعقاد کیا گیا۔فوٹو سیشن کے بعد، گروپ نے مشہور لاڈ بازارکا دورہ کیا- جہاں انہوں نے روایتی چوڑیوں، موتیوں اور زری کے کام کے لیے مشہور اسٹورز کا جائزہ لیا۔
بتادیں کہ مس ورلڈ مقابلہ میں حصہ لینے والی حسینائیں چہارشنبہ کو تلنگانہ کے ہنمکنڈہ اورورنگل اضلاع کا دورہ کریں گی۔ اس کے ایک حصہ کے طور پر، حکومت، ورنگل شہر کے ثقافتی ورثہ کو دنیا کے سامنے متعارف کروانے کے مقصد سے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔