: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
گنا:مدھیہ پردیش کے گنا ضلع کے باموری میں واقع شیو مندر میں نامعلوم شرپسندوں نے توڑ پھوڑ کی اورشیولنگا کو اکھاڑ کر مندر کے باہر پھینک دیا۔ مذکورہ واقعہ کے بعد مقامی لوگوں میں غم و غصہ پایا جارہاہے۔مشتعل افراد نے روڈ بلاک کر کے خاطیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس معاملے میں پولیس نے شک کی بنیاد پر ایک مخصوص مذہب کے سات لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ واقعہ گنا ضلع کے باموری سے بتایا جا رہا ہے۔ بتایا
جا رہا ہے کہ چہارشنبہ اور جمعرات کی درمیانی رات کو غیرسماجی عناصر نے شیو مندر میں توڑ پھوڑ کی، شیولنگ اور نندی کی مورتی کو اکھاڑ پھینکا اور مندر کے باہر پھینک دیا۔ مذکورہ واقعہ کی اطلاع مقامی لوگوں کو ملتے ہی شہر میں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ لوگ سڑک پر نکل آئے اور سڑک بلاک کردی۔ ہنگامہ آرائی کے بعد پولس نے شک کی بنیاد پر سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔مقامی لوگوں کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے سات مشتبہ افراد کے خلاف دفعہ 295 آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔