the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت فلاحی اسکیموں اور ترقیاتی منصوبوں میں اقلیتوں کو شریک بنا کر انہیں ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وہ حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں منعقدہ سرکاری دعوتِ افطار تقریب سے خطاب کر رہے تھے جہاں صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی ، محمد اظہرالدین اور محمد علی شبیر سمیت وزراء، ارکانِ مقننہ اور علما اکرام موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک انسانیت کی خدمت، صبر اور ایثار کا پیغام دیتا ہے اور حکومت ہر سال اسی جذبے کے تحت دعوتِ افطار کا اہتمام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ



مسلمانوں کو چار فیصد تحفظات اور دیگر اقدامات کے باعث ہزاروں مسلم نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے بہتر ملازمتیں حاصل کر رہے ہیں جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی سرکاری ملازمتیں اور انعامات دیے گئے ہیں۔چیف منسٹر نے کہا کہ اقلیتوں کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے انٹیگریٹڈ اسکول قائم کئے جا رہے ہیں اور حکومت اقلیتوں کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے عالمی حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کئی حصوں میں جنگ کا ماحول ہے، اس لئے رمضان کے اس مقدس مہینے میں ملک اور ریاست کے امن و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کرنی چاہئیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.