ذرائع:
تلنگانہ کی وزراء سیتا اکا اور کونڈا سریکھا نے جمعرات کو ایرا ویلی فارم ہاؤس میں سابق چیف منسٹر اور بی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی اور انہیں میڈارم سمکا-سارللما جاترا میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔ دو سال میں ایک مرتبہ
منعقد ہونے والی یہ قبائلی جاترا ضلع ملگو میں 28 تا 31 جنوری منعقد ہوگی۔وزرا کی یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، اس دوران دونوں نے روایتی تحائف کا تبادلہ کیا۔ یہ دورہ ریاستی حکومت کی جانب سے اعلیٰ سطحی دعوتوں کے سلسلے کا حصہ ہے، کیونکہ حکومت ایشیا کے اس بڑے قبائلی جاترا کے لیے وسیع انتظامات کر رہی ہے۔