: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے : سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ و بی سی ویلفیئر پونم پربھاکر، وزیر محمد اظہرالدین، حکومتی مشیر وی ہنمنتھا راؤ، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی احمد بن عبداللہ بلالہ اور کالیرو وینکٹیش نے سعیدآباد اسٹیل برج اور موسیٰ رام باغ برج کا معائنہ کیا۔اس موقع پر پونم پربھاکر نے کہا کہ 680 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا سعیدآباد اسٹیل برج، جو چنچل گوڑہ جیل سے اویسی اسپتال تک جاتا ہے اور چمپاپیٹ سے بھی منسلک ہے، جلد وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں افتتاح کیا
جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پل اور موسیٰ رام باغ برج کے آغاز سے سعیدآباد، سنتوش نگر، چنچل گوڑہ اور اطراف کے علاقوں کے عوام کو آمد و رفت میں بڑی سہولت ملے گی۔وزیر محمد اظہرالدین نے کہا کہ حکومت حیدرآباد میں ٹریفک کے مسائل کم کرنے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت فلائی اوورز اور پل تعمیر کر رہی ہے تاکہ شہریوں کا سفر آسان اور تیز ہو سکے۔اس معائنے میں جی ایچ ایم سی کمشنر آر وی کرنن، ضلع کلکٹر ڈاکٹر پریانکا آلا، انجینئرنگ حکام، ٹھیکیدار اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔