تلنگانہ 23 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد انچارج وزیر پونم پربھاکر نے جی ایچ ایم سی میئر گدوال وجے لکشمی کے ساتھ خیرت آباد اسمبلی حلقہ کے این بی ٹی نگر میں جی+2 ملٹی پرپز فنکشن ہال کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ریاستی حکومت کے مشیر کیشوا راؤ، رکن پارلیمنٹ انیل کمار اور دیگر عوامی
نمائندے موجود تھے۔ وزیر پونم پربھاکر نے کہا کہ حیدرآباد کے ایک قیمتی علاقے میں بنایا گیا یہ ہال عوام کے لیے شادیوں، خواتین کی تنظیموں، سرکاری میٹنگوں اور طلبہ کے پروگراموں کے لیے بہت مفید ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مستحق افراد کو راشن کارڈ فراہم کیے جارہے ہیں اور مستحق افراد سے درخواست دینے کی اپیل کی ہے۔