تلنگانہ 12 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) وزیر ریونیو پی سرینواس ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ حکومت اسٹامپس اینڈ رجسٹریشن کے محکمہ کو مکمل طور پر شفاف اور کرپشن سے پاک بنانے کے لئے اہم اصلاحات نافذ کر رہی ہےضلع میڑچل ملکاجگری کے
منڈل کوکٹ پلی میں تعمیر ہونے والے انٹی گریٹڈ سب رجسٹرار آفس کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے ریاست بھر میں مرحلہ وار جدید ترین سہولیات سے لیس کارپوریٹ سطح کے دفاتر تعمیر کیے جائیں گے۔