: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ریاستی آئی ٹی اور صنعت کے وزیر کے ٹی آر ضلع کاماریڈی کا دورہ کررہے ہیں۔ وزیر کے ٹی آر نے اپنے ضلع کے دورے کے ایک حصہ کے طور پر اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی کے ساتھ نظام ساگر پل کا افتتاح کیا۔
نظام ساگر– پٹلم سڑک پر منجیرا ندی پر پل 25 کروڑکی لاگت سے تعمیر کیا گیا۔ اس پل کے افتتاح کے بعد مقامی لوگوں نے
خوشی کا اظہار کیا۔ اس پل کے کھلنے سے ریاست تلنگانہ اور کرناٹک کے درمیان ٹریفک ہموار ہو جائے گی۔
اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی، وزیر ویمولا پرشانت ریڈی، ضلع پریشد کے چیرمین سوبھا راجو، جوکل کے ایم ایل اے ہنمنتھ شندے، آرمور ایم ایل اے جیون ریڈی، ایم پی بی بی پاٹل، ایم ایل سی راجیشور اور دیگر کئی لوگوں نے وزیر کے ٹی آر کا خیرمقدم کیا جو کامریڈی ضلع کا دورہ کرنے آئے تھے۔