ذرائع:
تلنگانہ کی خاتون وزیر کونڈا سریکھا نے تلگو فلموں کے معروف اداکار ناگرجنا اور ان کے خاندان سے معافی مانگ لی۔انھوں نے اداکار کے خاندان کے بارے میں کئے گئے قابل اعتراض تبصرہ پر وضاحت پیش کی ۔ کونڈا سریکھا نے سوشل
میڈیا پر بیان دیا کہ ان کے تبصرے کا مقصد کسی کو تکلیف پہنچانا یا ناگرجنا کے خاندان کی عزت کو نقصان پہنچانا نہیں تھا۔سریکھا نے کہا کہ ناگرجنا اور ان کے خاندان کو تکلیف دینے کے لیے میں نے یہ بات نہیں کی۔ اگر میری کسی بات میں غلط فہمی ہوئی ہو تو اس پر مجھے افسوس ہے۔ میں اپنے بیانات واپس لے رہی ہوں۔