: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد:ریاستی وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے صحت عامہ کے تئیں ریاستی حکومت کی وابستگی اور ماں اور بچے کی صحت کی دیکھ بھال کے مختلف پروگراموں پر روشنی ڈالی، جب انہوں نے منگل کو نامپلی کے نمائش گراؤنڈ میں 83ویں کل ہند صنعتی نمائش میں ویدیا آروگیہ کیندرم (ہیلتھ اینڈمیڈیکل سینٹر) کا افتتاح کیا۔
ایگزیبیشن سوسائٹی نے یشودا ہاسپٹلس کے اشتراک
سے ہیلتھ اینڈ میڈیکل سینٹر قائم کیا ہے۔سینٹرکے قیام کااہم مقصد لوگوں میں صحت کے تعلق سے شعوربیدارکرناہے۔ راج نرسمہا نے طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم کرنے، خاص طور پر لڑکیوں پر توجہ دینے جیسےسوسائٹی کے اقدامات کی ستائش کی۔
اس موقع پرسوسائٹی کے سکریٹری ہنومنت راؤ اور نائب صدور ونم ستیندرا اور جی ایس سرینواس کے علاوہ یشودا ہاسپٹلس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امیڈیالا لنگیا موجود تھے۔