ذرائع:
مہاراشٹر کے ہنگولی ضلع کے بعض حصوں میں منگل کی صبح کو ریکٹر اسکیل پر 3.5 شدت کا ہلکا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 5:55 بجے زمین سے تقریباً 10 کلو میٹر کی
گہرائی میں آئے، جن کا مرکز ہنگولی سے 21 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔زلزلے کے باعث ہنگولی اور اطراف کے علاقوں ناندیڑ اور کالمنوری میں عوام میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ضلعی حکام نے واضح کیا ہے کہ کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔