the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں مصنوعی ذہانت ختم ہونے والی ملازمتوں سے زیادہ نئی ملازمتیں پیدا کرے گی؟

ہاں
نہیں
معلوم نہیں
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر دفتر دارالسلام کے احاطے میں میلاد النبی ﷺ کے موقع پر منعقد ہونے والے سالانہ جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل سی جناب مرزا رحمت  بیگ قادری اور ملے پلی کے سابق کارپوریٹر جناب ظفر خان نے اعتماد ٹی وی کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے سالانہ جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلات سے واقف کروایا۔ اس موقع پر انہوں نے جلسہ گاہ کا ازخود تفصیلی جائزہ لیا اور انتظامات کا معائنہ کیا۔ خاص طور پر بارش کے پیش نظر پنڈال کے انتظامات، شرکاء کے لیے سہولیات، خواتین کے لیے علیحدہ اور



مناسب انتظامات سمیت دیگر تمام امور کا جائزہ لیا گیا۔ مرزا رحمت  بیگ قادری اور ظفر خان نے بتایا کہ عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد میں شرکت کے پیش نظر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، تاکہ جلسے میں شرکت کرنے والے افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے اعتماد ٹی وی کے ذریعے امتِ مسلمہ اور تمام عاشقانِ رسول ﷺ سے اپیل کی کہ وہ میلاد النبی ﷺ کے اس بابرکت سالانہ جلسے میں کثیر تعداد میں شرکت کریں اور محفلِ میلاد کی برکات سے فیضیاب ہوں۔ جلسے کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے متعلقہ ذمہ داران کی جانب سے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.