: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی کی ہدایت پر رکن اسمبلی یاقوت پورہ جناب سید احمد پاشاہ قادری نے حلقہ یاقوت پورہ کے تحت رین بازار ڈویژن کے علاقہ مولا کے چھلے میں جاری نالے کے کاموں کا جائزہ لیا.
اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوے رکن اسمبلی نے کہا کہ علاقائی لوگوں نے شکایات کی تھی کے کام بہت ہی دھیمی رفتار کے ساتھ
کیا جارہا ہیں جس پر رکن اسمبلی نے بلدی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ کام میں تیزی لاکرعوام کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوے جاری کاموں کو ماہ رمضان سے قبل مکمل کرلئے جائے.
رکن اسمبلی نے تیقن دیا کہ ان کاموں کو جلد مکمل کرلیا جائیگا اور عوام کو ان کاموں کے بعد بہت فائدہ حاصل ہوگا. اس موقع پر رکن اسمبلی کے ہمراہ چیف انجینئیرجنرل دتو بتو صاحب رین بازار کارپوریٹرمحمد وسیع الدین، مجلس کے ابتدائی کے صدور و معتمدین اس موقع پر موجود تھے-